ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ماہِ اگست میں سیاحوں اور کارگو کی تعداد میں نمایاں کمی

2019-09-15 16:18:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ ستمبر کو ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں ہوائی اڈے سے ساٹھ لاکھ ٹرپس ہوئے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت سے بارہ اعشاریہ چار فیصد کم تھے۔ پروازوں کی کل تعداد پینتیس ہزار چھ سو پچپن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے تین اعشاریہ پانچ فیصد کم تھی جب کہ کارگو بھی گذشتہ سال کی اسی مدت سے گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد کم رہا۔

گذشتہ سال کے ماہِ اگست کے مقابلے میں اس سال ،چین کے مین لینڈ ،جنوب مشرقی ایشیا اور چین کے تائیوان سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔

کارگو کی تعداد کے حوالے سے جنوب مشرقی ایشیا اور چین کے مین لینڈ کے ساتھ کارگو میں سب سے زیادہ کمی آئی ۔اس کے علاوہ اگست میں ہوائی اڈے پر ہونے والے عوامی اجتماعات سےایئر پورٹ کی معمولات بھی متاثر ہوئے۔


شیئر

Related stories