چینی صدر کی قومی عوامی کانگریس کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے یادگار ی اجلاس میں کی جانے والی تقریر کی اشاعت

2019-09-15 16:20:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ تاریخ کو شائع کیے جانے والے رسالہ چھیو شی میں "قومی عوامی کانگریس کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے یادگار ی اجلاس میں کی جانے والی چینی صدر کی تقریر" شائع کی جائے گی۔

چینی صدر شی جن پھنگ ،جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، اپنے مضمون میں واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ عوامی کانگریس کا نظام چینی خصوصیت کے سوشلسٹ نظام کا اہم حصہ ہے اور چین کے نظامِ حکمرانی اور حکمرانی کی صلاحیت کے لیے بنیادی سیاسی نظام بھی ہے۔نئی صورتحال میں ہم عوامی کانگریس کے نظام پر ثابت قدم رہیں گےاور اس نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

صدر شی جن پھنگ کے مطابق چین میں سوشلسٹ جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ،عوام کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کو یکجا کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

ان کی رائے میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ نظام کے لیے خوداعتمادی کو مضبوط بنانا چاہیئے اور سوشلسٹ جمہوری نظام کے معیار کو بہتر بنایا جانا چاہیئے تاکہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چین کی ترقی نیز پائیدار امن و امان کے لیے مزید بہتر نظام تشکیل دیا جائے۔


شیئر

Related stories