افغانستان میں اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں نو پولیس اہلکار ہلاک

2019-09-15 17:01:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے صوبے قندھار کی ڈسٹرکٹ شاہ ولی کوٹ میں جمعے کی رات اپنے ہی دو ساتھیوں کی فائرنگ سے نو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں حملہ آور اس کاروائی کے بعد موقعِ واردات سے فرار ہو گئے جن کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ماضی میں اسی ڈسٹرکٹ میں اگست کے مہینے میں بھی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے سات پولیس اہلکار ہوئے تھے ۔

دوسری طرف مشرقی صوبے پکتیکا کی صوبائی حکومت کے ترجمان زیار خان نے باغی جنگجوووں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیے جانے والے فضائی حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعے کی رات جنگجووں کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں بیس شدت پسند ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں مسلح جنگجووں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ۔

اپریل کے مہینے میں ، طالبان کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے جب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنی سالانہ باغیانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ان کی شدت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ان کاروائیوں میں باغیوں سمیت فوج، سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں گئی ہیں ۔


شیئر

Related stories