چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا یونان کے وزیر اعظم کے ہمراہ پیریاس بندر گاہ کا دورہ

2019-11-12 10:53:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے گیارہ تاریخ کو یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چینی کمپنی کاسکو شپنگ گروپ کےزیرانتظام پیریاس بندر گاہ کا دورہ کیا ۔ بندرگاہ پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

شی جن پھنگ نے مقامی عملے کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی اوران کی زندگی اور کام کے بارے میں پوچھا ۔ ملازمین نے اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کاسکو شپنگ گروپ کا شکریہ ادا کیا جس نے ایسے وقت میں مقامی لوگوں کو روز گار کے مواقع فراہم کیے جب یونان کو قرضوں کے سنگین بحران کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیریاس بندرگاہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر میں ایک اہم کامیابی ہے ۔انہیں اس پر فخر ہے اور وہ اسکے مستقبل پر اعتماد رکھتے ہیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ اس پندر گاہ کا دورہ کر کے بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا " آج میں نے یہاں دیکھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو محض نعرہ یا افسانہ نہیں بلکہ ایک کامیاب عمل اور حیرت انگیز حقیقت بن گئی ہے۔ "انہوں نے کہا کہ پیریاس بندر گاہ کی تعمیر چین اور یونان کے درمیان باہمی مفادات اور جیت -جیت پر مبنی تعاون کی ایک کامیاب مثال ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے تعاون کے ثمرات سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا ۔


شیئر

Related stories