چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان کا یونان کی بینکی میوزیم کا دورہ

2019-11-12 10:59:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق گیارہ نومبر کی صبح چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان نے یونان کی خا تون اول ولا سیہ پاولوپولو کے ہمراہ ایتھنز میں واقع بینکی میوزیم کا دورہ کیا۔

پھنگ لی یوان نے میوزیم کے تاریخی ارتقا اور ثقافتی آثار کے مجموعہ سے متعلق تعارف کو بڑی دلچسپی سے سنا اور قدیم یونانی مجسمہ سازی ، مصوری کے نمونوں اور ملبوسات سمیت دیگر فن پاروں کی تعریف کی ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ یہ ثقافتی آثار قدیم یونانی کاریگروں کی شاندار کاریگری اور عمدہ تخلیقی صلاحیتوں کی مکمل عکاسی کرتے ہیں ، جس سے چین اور یونان کی دو قدیم تہذیبوں کے درمیان ثقافت ، تجارت ، جہاز رانی اور دیگر شعبوں میں قریبی رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ چین کی طرف سے پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے موافق ہے۔ چین اور یونان کی قدیم اور خصوصی تہذیبیں ہیں ۔اس لئے فریقین کو ثقافتی ورثے کی وراثت کو مزید آگے بڑھانا چاہئے ، عجائب گھروں سے متعلق تعاون کو تقویت دینی چاہیئے ،تاکہ چین اور یونان کے ثقافتی تبادلوں اور تہذیبوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے ۔  


شیئر

Related stories