چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور یونانی رہنماوں کے درمیان ملاقاتیں

2019-11-12 14:33:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو یونان میں قیام کے دوران یونانی صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقات کی ۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے ۔ حقیقی تعاون کو فروغ دیا جائے ، ثقافتی بات چیت میں اضافہ کیا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشرقی و مغربی قدیم ممالک کی دانش کو بروئے کار لایا جائے ۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک نے ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ۔

ملاقات کے موقع پر یونانی صدر پاولوپلوس نے کہا کہ یونانی عوام چین سے فطری تعلق رکھتے ہے کیونکہ یونان اور چین دونوں قدیم تہذیبوں کے وارث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے تناطر میں چین امن ، ہم آہنگی اور توازن کی حمایت کرتا ہے اور مختلف عالمی مسائل کے حل کے لئے انتہائی مفید اور قابل استعمال فارمولہ پیش کرتا ہے ۔

یونان کے وزیر اعظم میٹسوتاکیس سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی کھلی پالیسی نے یونان سمیت دوسرے ممالک کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے چین یونان تعاون کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کیں کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون کو آگے بڑھایا جائے ۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے دائرے کو توسیع دی جائے ۔ بجلی ، ٹیلی مواصلات ، مینیوفیکچرنگ اور بینکاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں میں اضافہ کیا جائے اور چین یورپ تعلقات کے فروغ کے لیے بھر پور کوشش کی جائے ۔

اسی دن صدر شی جن پھنگ اور یونانی وزیر اعظم میتسوتاکیس نے دو طرفہ سرمایہ کاری ، مالیات ، توانائی اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔


شیئر

Related stories