"شی جن پھنگ کے پسندیدہ ادبی حوالہ جات" اور "ہم صحیح راستے پر رواں دواں ہیں"نامی دو فلموں کے پرتگالی ورژن کی برازیل میں پہلی نشریات

2019-11-12 14:39:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی برکس رہنماؤں کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ،چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ دو فلموں "شی جن پھنگ کے پسندیدہ ادبی حوالہ جات" اور "ہم صحیح راستے پر رواں دواں ہیں" کے پرتگالی ورژن گیارہ نومبر کو برازیل کے سرکاری میڈیا گروپ کے ٹی وی نیوز چینل اور آرٹ چینل پر نشر کئے گئے اور نئے میڈیا کےپلیٹ فارم سے آن لائن لانچ کئے گئے ۔ یہ دو فلمیں پہلی مرتبہ برازیل میں نشر کی گئیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شیونگ ، شہر ساؤ پالو میں چین کے قونصل جنرل چھن پے جیہ ،برازیل کے ساؤ پالو ریاست کے گورنر جوو یو دوریا اور برازیل کےاہم میڈیا گروپ کےچیرمن جو ویو کارلوس سادنے تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں سال چین اور برازیل کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔چین اور برازیل کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں مزید گہرا کیا گیا ہے جو جنوب جنوب تعاون کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں ۔ "شی جن پھنگ کے پسندیدہ ادبی حوالہ جات" اور "ہم صحیح راستے پر رواں دواں ہیں "نامی دو فلموں کے پرتگالی ورژن کی برازیل میں پہلی نشریات نے برازیل کے عوام کو آج کے چین کو دیکھنے کے لئے ایک کھڑکی فراہم کی ہے جس سے برازیل کے ناظرین کو صدر شی جن پھنگ کی مسحورکن شخصیت کو دیکھنے کا موقع ملے گا اور چین میں گزشتہ 70 سالوں کے دوران ہونے والی عظیم الشان تبدیلی کو محسوس کرنے کا موقع بھی ملے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو مزید فروغ ملے گا۔


شیئر

Related stories