ہانگ کانگ کی صورت حال پر چینی وزارت خارجہ کا اظہار خیال

2019-11-12 17:16:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ تاریخ کو ، امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکی حکومت ہانگ کانگ کے تازہ ترین پرتشدد واقعے میں جان لیوا طاقت کے غیر معقول استعمال کی مذمت کرتی ہے۔ ہانگ کانگ پولیس اور عوام کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ پرتشدد تنازعات کو کم کریں ۔برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نےفریقین سے پرسکون اور متحد رہنے کی اپیل کی۔بیان میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے حکام اس مسئلے کو حل کرنے کا راستہ تلاش کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے 12 تاریخ کو کہا کہ تشدد کو روکنا اور نظم و ضبط کی بحالی اس وقت ہانگ کانگ کا سب سے اہم کام ہے ، یہ ہانگ کانگ میں وسیع اتفاق رائے اور تمام شعبہ ہائے زندگی کی مضبوط آواز بھی ہے۔ چینی مرکزی حکومت اپنی انتظامیہ میں ہانگ کانگ کی حکومت کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے اور ہانگ کانگ پولیس کی طرف سے قانون پر عمل درآمد ، معاشرتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔اور چین کے اندرونی امور میں غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دیتی۔


شیئر

Related stories