اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جشن بہار کے موقع پر نئے سال کی مبارک باد

2020-01-23 11:14:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ئتریز نےبائیس تاریخ کو چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد کے موقع پر ویڈیو کے ذریعے نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

انتونیو گو ئتریز نے چینی اور انگریزی زبان دونوں میں جشن بہار کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار بیس میں اقوام متحدہ کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اسی طرح یہ سال پائیدار ترقیاتی اہداف کی دس سالہ مہم کابھی پہلا سال ہے۔ پاِئیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ہمارے عوام اور پوری دنیا کی مشترکہ خواہش ہے۔اس پیچیدہ اور ہنگامہ خیز صورتحال کے تناظر میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں مل کرطریقے تلاش کرنے چاہئیے۔ تاکہ پوری دنیا کے عوام کے لئے مزید روشن مستقبل کی تعمیر کی جاسکے۔

ویڈیو میں انتونیو گو ئتریز نے اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی کی حمایت کے لیے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام دوست نئے سال میں صحتمند رہیں گے، خوش رہیں گے اور کامیابیاں حاصل کریں گے۔ویڈیو کے آخر میں انہوں نے چینی زبان میں شکریہ ادا کیا۔


شیئر

Related stories