چینی صدر شی جن پھںگ اور عام شہریوں کے درمیان رابطے اور تبادلوں کی مقبول کہانیاں

2020-01-23 19:58:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ اور عام شہریوں کے درمیان رابطے اور تبادلے کی کئی کہانیاں سامنے آئی

اکتیس دسمبر دو ہزار انیس کو صدر شی جن پھنگ نے حسب معمول نئے سال کا صدارتی پیغام جاری کیا۔ پیغام میں انہوں نے کسانوں ، مزدوروں ، سپاہیوں اور تمام عام شہریوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے عام شہریوں کی خدمات کو بھرپور سراہا۔

گزشتہ برس چینی صدر اور عام شہریوں کے درمیان تبادلوں کی کئی کہانیوں کو انتہائی پزایرائی ملی۔گزشتہ برس جشن بہار سے قبل صدر شی نے بیجنگ کے مرکزی علاقے میں قائم ایک ایکسپریس ڈیلیوری اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں مصروف "ڈیلیوری بوائز "کے ساتھ گفتگو کی اور ان کو جشن بہار کی مبارک باد دی۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ آپ لوگ شہد کی محنتی مکھی کی طرح سال بھر مصروف رہتے ہیں۔ لہذا میں آپ کو سلام کہنے کے لئے آیا ہوں۔ ملک میں آپ جیسے تین لاکھ لوگ ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعت میں مصروف عمل ہیں ، میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے بہت امید ہے کہ آپ جشن بہار کے موقع پر گھر واپس جا سکیں گے۔

شیئر

Related stories