چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے جشن بہار کے موقع پر استقبالیے کا انعقاد

2020-01-24 17:18:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے تیئیس تاریخ کو چین کے جشن بہار کے موقع پر ایک خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی ، ریاستی کونسل کی جانب سے چینی عوام ، ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں کے ہم وطنوں ، تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینیوں کو جشن بہار کی مبارک باد دی ۔ سال دو ہزار انیس کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات پر قابو پاتے ہوئے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ہم نے مستحکم طور پر اصلاحات اور کھلے پن پر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلی معیاری ترقی کی بھرپور جستجو کی ہے ۔ ملکی معیشت متوازن ہے ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تخلیق سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انسداد غربت کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ سماجی فلاح و بہبود کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ دفاعی اور عسکری اصلاحات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ سفارتی امور سے متعلق بے حد ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ نئے سال میں ہم ہمہ گیر خوشحال معاشرے کے قیام ، غربت کے خاتمے اور پہلے صد سالہ منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ہر ایک فرد کو اس عظیم عہد میں ملکی ترقی کے عمل میں حصہ لینے پر فخر محسوس کرنا چاہیے ۔ ہم اتحاد اور بھرپور جستجو سے آگے بڑھیں گے ۔


شیئر

Related stories