امریکہ میں سنگین ہوتی وبائی صوتحال کے تناظر میں بعض امریکی سیاستدان چین کو بد نام کرنے کی مزید کوشش کر رہے ہیں ۔سی آرآئی کا تبصرہ

2020-03-26 19:35:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس تاریخ کو منعقدہ جی-۷ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ وبا کی روک تھام کے لیے متحد ہونا چاہیئے ۔ سی این این کی پچیس تاریخ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اجلاس میں کووڈ ۔۱۹ کیلئے وو ہان وائرس کا لفظ مشترکہ اعلامیہ میں شامل کرنے کی کوشش کی تاہم دوسرے ممالک نے اس کی کھل کرمخالفت کی ،جس کی وجہ سےاجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہوسکا۔ چھ مارچ کو مائیک پومپیو نےسرعام وو ہان وائرسکا لفظ استعمال کیا۔اس کے بعد امریکہ کے بعض سیاستدانوائرس کو چینسے منسوب کرنےلگے ۔ اگرچہ حال ہی میںامریکی صدر نے کہاہے کہوائرس کو چین سے منسوبنہیں کیا جائے گا،تاہم مائیک پومپیو کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کےبعض سیاستدان چین کو بدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے اور عوام کی تنقیدسے بچنے کیلئے امریکی حکومت کی نااہلی کا ملبہ دوسرے ملک پر ڈالنے کی کوشش کررہے ۔ بیجنگ وقت کے مطابق چھبیس تاریخ کی صبح سات بجے تک امریکہ میں وبا سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۶۵۲۸۵جبکہ ہلاکتین۹۲۶ ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میںمسلسل تین دن سےروزانہ دس ہزار سے زائد نئے تصدیق شدہ کیسز کا اضافہ ہو رہاہے ۔ چوبیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نےاس خدشے کا اظہار کیا کہ امریکہ کا دنیا میں وبا سے سب سےزیادہ متاثرہ ملک بننےکا امکانہے ۔ چین کو امید ہے کہ امریکی سیاستدانچینپر الزام تراشی بند کریں گے،کیونکہ اس سے امریکہ میں وبا کی حالت کو بہترنہیں بنایا جا سکتا اور ا س سےوبا کیخلاف عالمی تعاونکوبھی نقصان پہنچے گا۔



شیئر

Related stories