تباہی کے اس دور میں بھی پومپیو امریکہ کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آرہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-03-29 18:25:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کو بدنام کرنے کے لئے کووڈ-19 کی وبا کو استعمال کرنے پر، امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق نائب معاون ، بین روڈس نے مائیک پومپیو اور ان کی ذہنیت کے حامل دیگر سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا "دنیا کے کسی بھی ملک نے کووڈ-19 کے لئے 'چائنا وائرس' یا 'ووہا ن وائرس' کی اصطلاح استعمال نہیں کی۔ ایسی سوچ جیو پولیٹکل حکمت عملی کا حصہ ہو بھی نہیں سکتی۔"

موجودہ امریکی حکومت میں پومپیو کے چین مخالف اقدامات، خصوصاً کووڈ-19 کی وبا کے بعد ان کا طرز عمل نہایت قابل مذمت ہے۔ پہلے انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی اور سیاسی نظام کو " اس عہد کا خطرہ " قرار دیا، اس کے بعد جی سیون وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں"ووہان وائرس" کے لفظ کو شامل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے قبل بھی پومپیو نے، متعدد بار اس وائرس کو عوامی طور پر "ووہا ن وائرس" کہا ہے۔

ایک طرف پومپیو کی دشنام طرازی بڑھ رہی تو دوسری طرف امریکہ میں وبائی صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، بیجنگ کے وقت کے مطابق 29 مارچ کو صبح 6:20 تک ، امریکہ میں نوول کورونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 120،000 سے تجاوز کرچکی ہے ، اور اموات کی کل تعداد 2010 ہوچکی ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت پیش گوئی کر چکا ہے، امریکہ عالمی وبا کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں وبا کے خلاف زیادہ فعال انداز میں بین الاقوامی تعاون میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ، "میں ذاتی طور پر کوشش کروں گا کہ امریکہ اور چین اختلافات کو بھلا کر انسداد وبا کے لئے تعاون کریں " تاہم ، پومپیو نے اس صورتحال کی تبدیلی کے مطابق موافقت اختیار نہیں کی ، وہ اب بھی صورت حال سے قطع نطر اپنا راگ آلاپنے میں مصروف ہیں۔

سی آر آئی کے تبصرہ نگاروں کے مطابق امریکہ کے لئے یہ شرم کی بات ہے کہ ایسے پست اخلاق کے حامل سیاستدان کو امریکہ میں سفارتکاری کا سب سے بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ اس وقت ، امریکہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد کا ایک لاکھ سے تجاوز کر جانا ایک بڑی تباہی کی طرف اشارہ ہے۔ اس دور میں بھی اگر پومپیو کو ذاتی مفادات کی سیاست کرنے کی اجازت دی گئی تو، امریکہ کو اس کی ایک بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی اور امریکہ کی سیاسی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔


شیئر

Related stories