صدر شی جن پھنگ کا دورہ زی جیانگ

2020-03-29 20:18:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے اتوار کے روز چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ کادورہ کیا۔ چین کے صدر کے اس دورے کا مقصد صوبے میں پیداواری سرگرمیوں کی بحالی اور تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور معائنہ تھا۔اپنے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نےچوان شن بندرگاہ کا دورہ بھی کیا۔ اس بندرگاہ کا شمار کنٹیرز کی آمد ورفت کے حساب سے دنیا کی بڑی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔ سال 2019 کے دوران اس بندر گاہ سے تقریباً 1.12 بلین ٹن کارگو کی آمد و رفت ہوئی۔اس صوبے نے پیداواری سرگرمیوں پر وبا کے اثرات کو کم کرنے اور وبا کی موثر روک تھام کے لئے سائنسی طریقے اپنائے ہیں۔ یہ اقدامات چین کی غیر ملکی تجارت کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک اہم ضمانت بن گئے ہیں۔اسی سہ پہر چین کے صدر مملکت ننگ باو صنعتی پارک بھی تشریف لے گئے۔ اس صنعتی پارک میں گاڑیوں کے پرزہ جات اور اعلی معیار کے سانچے تیار کئے جاتے ہیں ۔زی جیانگ کا شمار غیر ملکی تجارت میں حصہ لینے والے چین کے بڑے صوبوں میں ہوتا ہے۔ وبا پر کنٹرول کے بعد یہاں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


شیئر

Related stories