صوبہ حو بے سے اٹھائیس لاکھ افراد دوسرے صوبوں میں اپنے کام پر واپس جا چکے ہیں

2020-03-30 11:08:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں صوبہ حو بے سے باہر جانے کے راستوں کو کھول دیا گیا ۔حوبے کے متعلقہ اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق اٹھائیس مارچ تک پورے صوبے کے تقریباً چھیالیس لاکھ افراد اپنے کام پر واپس جا چکے ہیں جن میں حوبے کے اندر کام کرنے والوں کی تعداد تقریباً اٹھارہلاکھ جب کہ صوبے سے باہر کام کرنے والوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ ہے۔

صوبہ حو بے کے لانگ ڈسٹنس روٹ بس اسٹیشن پرمتعلقہ افراد صحت کے حوالے سے سرٹیفیکیشن کی بنیاد پراپنے کام پر واپس جاسکتے ہیں۔کچھ صوبوں نے ،جہاں صوبہ حوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تعداد زیادہ ہے نےاپنے ملازمین لانے کیلئے حوبے تک خصوصی بسیں بھی بھیجی ہیں تاکہ وہ جلد از جلد اپنے کام پر واپس آ سکیں۔


شیئر

Related stories