چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ زے جیانگ ، عالمی صنعتی و سپلائی چین کے مشترکہ تحفظ کیلئےواضح پیغام

2020-03-30 13:05:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نےانتیس مارچ کوچین کے مشرقی صوبے زے جیانگ کادورہ کیا۔یہ کووڈ-۱۹ وبا پھوٹنے کے بعد چینی صدر کا چوتھا دورہ ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے سب سے پہلے چو شان بندرگاہ کا دورہکیا جہاں انہوں نے پیداواری اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لیا۔

سال 2019 کے دوران اس بندر گاہ سے تقریباً 1.12 بلین ٹن کارگو کی آمد ورفت ہوئی ،اس حوالے سے یہ بندرگاہ مسلسل گیارہ سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔وبا کے اثرات کے باوجودچو شان بندرگاہ سے کارگو اور کنٹینرز کی آمدورفت کا نوے فیصد سے زیادہ بحال ہو چکا ہے۔

بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی خوب عکاسی کرتی ہیں۔چین میں نوے فیصد سے زائد بیرونی تجارتی مال کی نقل و حمل بندرگاہوں سے ہوتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندرگاہیں پیداواری سرگرمیوں کی بحالی اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلئے چینی صدر کا یہ دورہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے واضح پیغام ہے۔

اسی سہ پہر چین کے صدر مملکت ننگ بو صنعتی پارک بھی گئے۔ اس صنعتی پارک میں گاڑیوں کے پرزہ جات اور اعلی معیار کے سانچے تیار کئے جاتے ہیں ۔یہاں انہوں نے ایک چھوٹے صنعتی ادارے کا دورہ بھی کیا۔اس ادارے کے انچارج نے کہا کہ رواں سال پہلی سہ ماہی میں فروخت پر زیادہ اثر نہیں پڑا تاہم دوسری سہ ماہی میں وبا کا فروخت پر اثر پڑے گا۔مقامی حکومت نے ان چھوٹے اور درمیانے اداروں کی مدد و حمایت کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں۔

چھبیس مارچ تک زے جیانگمیں نوے فیصد پیداواری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں چینی ترقی کو جامع اور طویل المدتی نظروں سے دیکھنا چاہیئے اور اپنے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا چاہیئے۔


شیئر

Related stories