چین کی جانب سے پاکستان میں کووڈ-19 پر قابو پانے کے لیے چوتھی امدادی کھیپ

2020-03-30 17:15:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں کووڈ-19 کی وبائی صورتحال مسلسل سنگین ہورہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت نے انتیس مارچ کو پاکستان کے لیے انسداد وبا کے سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی۔ یہ اب تک چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سازو سامان کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

انتیس تاریخ کی صبح کو یہ سامان پاکستان کے نور خان ائیر بیس پر پہنچا ہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر پاکستانی عہدیداروں نے چینی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے انسداد وبا کے سامان کو ایئرپورٹ پر وصول کیا۔ انہوں نے چینی حکومت کی بے لوث مدد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے اس مشکل وقت میں پاکستان کے لیے فراخدلانہ امداد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں اپنی ذاتی طور پر اس بحران میں مدد فراہم کرنے پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موجودہ طبی امدادی سامان میں دس ہزار ڈسپوز ایبل حفاظتی لباس، بیس ہزار این 95 ماسک، تین لاکھ میڈیکل ماسک ، دس انتہائی نگہداشت یونٹ کے وینٹیلیٹر اور دس پورٹ ایبل وینٹیلیٹر شامل ہیں۔

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان چین کا روایتی دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔ اس وقت کووڈ19 کی وبا پاکستان میں مسلسل پھیل رہی ہے۔ چین نہ صرف پاکستان ،بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کررہا ہے۔ چین کی جانب سے عالمی تعاون کو مثبت طور پر فروغ دینا ایک بڑے ملک کی حیثیت سے ہماری عالمی ذمہ داری ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون عالمی تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔اس لیے آج کل پاکستان میں حکومت، سیاستدان، افواج ، عوام اور دیگر تمام حلقے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں چین کے کردار سےمتاثرہ ممالک کے لیے وبا کے خلاف حیتنے کے لئے اعتماد اور حمایت فراہم کی جارہی ہے۔


شیئر

Related stories