چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کامیڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ فارم کھول دیا گیا

2020-09-25 17:18:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو 5 سے 10 نومبر ، 2020 ء تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ 24 ستمبر کو با ضابطہ طور پر ایکسپو کا میڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ کھول دیا گیا ، اور اندراج کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہوگی۔

وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، تیسرے سی آئی آئی ای میں چائنیز مین لینڈ میں مقیم ملکی ذرائع ابلاغ کےصحافی، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے میڈیا رپورٹرز مدعو کیے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹرز سرکاری ویب سائٹ ، ایپ اور سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے اندراج کرواسکتے ہیں۔

موجودہ ایکسپو میں نامہ نگاروں کی رپورٹنگ انسداد وبا کے حوالے سے متعلقہ ضوابط کے مطابق ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال ،سی آئی آئی ای کے وی چیٹ کے سرکاری اکاؤنٹ کی کارکردگی بہتر بنائی گئی ہے۔ شرکاء ناصرف اپنی درخواست سمیت معلومات فوری طور پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں بلکہ ایکسپو کی تازہ ترین پیشرفت اوراطلاعات کے بارے میں بھی آن لائن جان سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories