سنکیانگ کے تعلیمی و تربیتی مرکز سے فارغ التحصیل نوجوان کی کہانی

2020-10-31 16:03:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

قاسم جان ہلیلی نے سنکیانگ کے ہوتھین علاقے کے تعلیمی و تربیتی مرکز سے تربیت اور تعلیم حاصل کی ۔اس سے قبل وہ ہوتھین میں ایک سافٹ ویئر ٹکنالوجی کمپنی چلاتے تھے۔قاسم جان ہلیلی تربیتی مرکز جانے سے قبل اپنے نظریات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں "میں انتہا پسندانہ خیالات سے متاثر تھا۔ میرے خیا لات یہ تھے کہ غیر مسلموں کے ساتھ کوئی میل ملاپ نہیں رکھنا چاہیے ۔

یہی وجہ تھی کہ قاسم جان ہلیلی کے دوست اور احباب آہستہ آہستہ ان سے دور ی اختیار کرنے لگے۔اس طرح اسے دیکھ کر اسکے والدین بہت پریشان ہوئے۔ لہذا انہوں نے اسے تعلیمی و تربیتی مرکز جانے کا کہا ۔اس کے والدیں کو امید تھی کہ جب وہ تعلمی و تربیتی مرکز جائیں گے تو ٹھیک ہوجائیں گے۔

قاسم جان ہلیلی نے کہا کہ تعلیمی و تربیتی مرکز ایک بہت اچھا اسکول ہے ۔یہاں زندگی کی تمام سہولیات میسر ہیں۔ تمام تعلیم اور روزمرہ کی ضروریات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ آپ قومی زبان ، قوانین اور پیشہ ورانہ مہارت بھی سیکھ سکتے ہیں ، اور انتہا پسندانہ افکار سے چھٹکارا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ ہفتے میں ایک بار گھر جاسکتا تھا ، جس سے وہ محسوس کرتا تھا گویا اس کے کالج کے دن لوٹ آئے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ "جب بھی میں چھٹیوں میں گھر جاتا تھا ، میں اپنے اہل خانہ کو بتاتا تھا کہ اساتذہ نے مجھے اسکول میں بہت سی باتیں اور قانونی معلومات سکھائیں ہیں ، جس سے مجھے میرے نظریات کے غلط ہونے کا ادراک ہوا اور مجھے محسوس ہوا کہ میرے انتہا پسندانہ نظریات واقعی مضحکہ خیز تھے! اب میرے پڑوسی بھی مجھے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

قاسم جان ہلیلی نے ٹریننگ سے واپس آنے کے بعد حکومت کو بتایا کہ وہ اپنی کمپنی کے پیمانے کو بڑھانا چاہتے ہیں تو ، حکومت نے مشورہ دیا کہ وہ بینک سے قرضے کے لئے درخواست دے۔ فی الحال ، حکومت قرض کے حصول کےلئے ان کی مدد کر رہی ہے۔ تربیت سے پہلے اور بعد میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، قاسم جان ہلیلی نے جذباتی ہو کر کہا: "اب میرے اہل خانہ کا مجھ پر زیادہ اعتماد ہے ، اور مجھے میری شریک حیات بھی مل گئی ہے ، اور میں تھوڑے ہی دنوں میں شادی کر لوں گا۔ زندگی وہی ہے جو میں چاہتا ہوں۔ اگر میں نے اس عرصہ کے دوران تعلیم و تربیت کے مرکز میں تعلیم حاصل نہ کی ہوتی تو شاید میں جرم کی راہ پر گامزن ہوجاتا اور یہ والی زندگی نہ گزارسکتا۔


شیئر

Related stories