چین کی توانائی کی پیداوار اور کھپت میں مستحکم اضافہ

2020-10-31 16:08:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق حالیہ عرصےکے دوران چین کی توانائی کی پیداوار اور کھپت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔

اطلاع کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، چین کی بجلی کی کھپت میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ قدرتی گیس کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ تیسری سہ ماہی میں تیل اور گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔تیسری سہ ماہی میں ، خام تیل کی پیداوار 146 ملین ٹن تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا،قدرتی گیس کی پیداوار 137.1 بلین مکعب میٹر تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد کا اضافہ ہواہے۔اس کے علاوہ کوئلے کی پیداوار میں بھی مستحکم اضافہ ہورہا ہے۔


شیئر

Related stories