بین الاقوامی شخصیات کی طرف سے عوام کی خوشحالی کے لئے چین کی کوششوں پر مثبت تبصرہ

2020-10-31 16:51:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں منظور کردہ سفارشات نے اگلے 5 اور 15 سالوں میں چین کی ترقی کے لئے ایک نیا روڈ میپ مرتب کیا ہے۔ بہت سارے ممالک کی شخصیات نے اشارہ کیا ہے کہ چین کی توجہ لوگوں کی فلاح و بہبود پر ہے جو بہت متاثر کن ہے۔

میکسیکو کی تیسری دنیا کے ممالک کے معاشرتی اور معاشی تحقیقی مرکز کی ڈائریکٹر حارہ نور نے کہا کہ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزکورہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل اس بات سے بہت زیادہ متفق ہوں کہ انویشن اور جدت معاشرتی ترقی کے بہت اہم انجن ہیں۔ انویشن میں استقامت کے اس جذبے کو چین کی مجموعی معیشت میں ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔

انڈونیشیا کی رابطہ کمیٹی کے ماہر ہیری کا کہنا ہے کہ چین نے بہت اچھے منصوبے بنائے ہیں ، اور انڈونیشیا ان سے سبق لے سکتا ہے۔ ترقی پذیر علاقوں کے لئے صحیح اور مستقل پالیسیاں زیادہ اہم ہیں۔اور ہمیں چین سے سیکھنا چاہئے۔


شیئر

Related stories