پاکستان میں مقیم چینی سفیر یائوجنگ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام

2018-01-18 17:43:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں مقیم نئے چینی سفیر یائوجنگ کے اعزاز میں پی این سی اے میں ضیافت کا اہتمام کیاگیا  جس میں  وزیر مملکت مریم اورنگزیب ' سینیٹر مشاہد حسین اور دیگراہم شخصیات نے   شرکت کی، اس  دوران  ثقافتی شو  بھی پیش کیا گیا جس میں  معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔ گزشتہ روز  نئے چینی سفیر یائو جنگ کے اعزاز میں پی این سی اے میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر مملکت اطلاعات  ونشریات مریم اورنگزیب' سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین  سینیٹر مشاہد حسین سید'اور چینی سفارتخانے کے حکام اور دیگر اہم شخصیات  نے شرکت کی۔   اس موقع پر ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور ثقافتی شو بھی پیش کئے گئے ۔


شیئر

Related stories