پاکستان اپنے قومی مفادات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف

2018-01-18 17:43:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے واضح طورپر کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کریگا ۔انہوں نے اسلام آباد میں امور خارجہ کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ متوازن تعلقات کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکی سول اور فوجی قیادت پر واضح کر دیاہے کہ پاکستان کو کسی امداد کی ضرورت نہیں تاہم امریکہ کو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار نہیں دینا چاہیے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کوافغانستان تک توسیع دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی چین کے منصوبے کی حمایت کرتاہے ۔دہشتگردی کے خلاف جاری کئے گئے فتوی کے حوالے سے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ریاست جہادی تنظیموں کو قومی دھارے میں شامل نہیں کررہی ۔


شیئر

Related stories