اقتصادی راہداری کانفرنس پاکستانی وفد شرکت کیلئے مصر روانہ

2018-09-22 16:41:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس (آج)سے مصر میں شروع ہوگی، جس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد میں کئی معروف بزنس مین بھی شامل ہیں جو کانفرنس کے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت پر بھی گفتگو کرینگے۔ وفد خصوصی طور پر مصر کو سی پیک منصوبے اور پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون کی اہمیت سے آگاہ کریگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب سی پیک میں تیسرا پارٹنر ہوگا اور سی پیک منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی عرب کو سی پیک کا پارٹنر بننے کی دعوت دی گئی تھی۔


شیئر

Related stories