پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت کے پیچھے ہٹنے سے افسوس ہوا، شاہ محمود قریشی

2018-09-22 16:42:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دوحہ (آئی این پی) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کے  پاکستان کے جذبہ خیر سگالی سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا  ' تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت سے حل پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے دوحہ ایئر پورٹ پر پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے جذبہ خیر سگالی سے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔ تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت سے حل پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دیگر اجلاسوں اور ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے دوسری ملاقات دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اہم ثابت ہو گیَ


شیئر

Related stories