افریقی لیگ نے زمبابوے میں مختلف فریقین سے اپیل کی ہے کہ پرامن طریقے سے سیاسی بحران کو حل کیا جائے

2017-11-16 14:36:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افریقی لیگ نے زمبابوے میں مختلف فریقین سے اپیل کی ہے کہ پرامن طریقے سے سیاسی بحران کو حل کیا جائے

افریقی لیگ نے زمبابوے میں مختلف فریقین سے اپیل کی ہے کہ پرامن طریقے سے سیاسی بحران کو حل کیا جائے

پندرہ تاریخ کو افریقی لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں زمبابوے کی حکومت اور فوج سے اپیل کی گئی ہے کہ آئین کے ڈھانچے کے تحت پرامن طریقے سے سیاسی بحران کو حل کیا جائے۔افریقی لیگ کے  کمشن کے چیرمین موسی فاکی نے بیان میں کہا کہ افریقی لیگ زمبابوے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔افریقی لیگ پر عزم ہے کہ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی کے ساتھ مل کر زمبابوے کے سیاسی بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی کے موجودہ چیرمین اور جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اس سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی کی جانب سے زمبابوے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مختلف فریقین سے اپیل کی کہ سیاسی بحران کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے ۔
اطلاعات کے مطابق زمبابوے کا دارلحکومت ہرارے پندرہ تاریخ کی صبح مبینہ دھماکے سے گونج اٹھا۔زمبابوے کی فوج نے قومی ٹیلی ویژن پر جاری کردہ بیان میں فوجی بغاوت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدر موگابے محفوظ ہیں۔

شیئر

Related stories