اقوام متحدہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کے کردار کو سراہا ہے

2017-11-17 15:34:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لندن میں انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے حوالے سے  ایک لیکچر کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کو دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔ جناب گوتریز نے کہا کہ چین اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کے حوالے سے پر عزم ہے۔  انہوں نے انسداد دہشت گردی  کے لیے مزید مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے تحت انسداد دہشت گردی  تنظیموں کا پہلا سر براہی سمٹ آئںدہ سال منعقد ہو گا  جس میں نئی شراکت داریوں اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مزید موثر تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ جناب انتونیو گوتریز نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک  پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی مالیاتی معاونت کی روک تھام کے لیے عالمی اقدامات کو فروغ دیں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں بہتر ی لائیں۔


شیئر

Related stories