​شمالی افغانستان میں ایک بازار پر مارٹر حملہ ، پانچ افراد ہلاک پینتالیس زخمی

2018-01-17 10:43:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی افغانستان میں ایک بازار پر  مارٹر حملہ ، پانچ افراد ہلاک  پینتالیس زخمی

شمالی افغانستان میں ایک بازار پر  مارٹر حملہ ، پانچ افراد ہلاک  پینتالیس زخمی



افغان پولیس حکام کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ فاریاب کا ایک مقامی بازار  سولہ تاریخ کو  نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مارٹر حملے کا نشانہ بنا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس ترجمان کریم یوریش کے مطابق مارٹر حملہ ضلع خواجہ سبز پوش کے ایک بازار پر کیا گیا  جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سبھی عام شہری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بازار میں رش کے اوقات میں حملہ کیا گیا جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقامی میڈیا نے عسکری حکام کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ حملہ طالبان کے خلاف  فوجی کارروائی کا ردعمل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے خلاف کئی مرتبہ کارروائیاں کی ہیں۔


شیئر

Related stories