اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دنیا کے طویل تنازعات اور دہشت گردی پر انتباہ

2018-01-17 16:00:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز  نے منگل کے روز دنیا بھر میں طویل تنازعات ، دہشت گردی کے پھیلاو اور دنیا کو درپیش دیگر اہم مسائل کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ۔ انتونیو گوتریز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیر رسمی اجلاس میں 193 ممبران کو بریفنگ کے فوری بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سال کی پہلی نیوز کانفرنس کے دوران  کہا کہ ہم مشرق وسطی میں ایک پیچ دار گرہ کا سامنا کر رہے ہیں اور جزیرہ نما کوریا میں بڑی  ایٹمی تباہی  کے امکانات ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی اصلاحات کے متعلق ، امن کے محافظوں کی طرف سے جنسی استحصال ،  اقوام متحدہ کے عہدوں پر صنفی مساوات سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔گوتریز  نے کہا کہ  آب و ہوا میں  تبدیلی ہم سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اعتماد اور یک جہتی میں کمی اور اسکی بجائے  غیرمساوات اور قوم پرستی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے دنیا کو جرات مند قیادت کی ضرورت ہے ۔ ہمیں کم نفرت ، زیادہ بات چیت اور گہرے عالمی تعاون کی ضرورت ہے ۔گوتریز  نے کہا کہ میں جنوبی کوریا ور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت  کے رابطے کو خوش آمدید کہتا ہوں، خصوصی طور پر  دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان ۔ یہ  کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے  ۔  


شیئر

Related stories