عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں رواں سال معیشت کی مضبوط ترقی کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار

2018-01-18 11:09:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی اقتصادی فورم نے  بدھ کے روز   عالمگیر خطرات سے متعلق لندن میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں اس توقع کا اظہار کیا  کہ رواں سال عالمی معاشی ترقی کا رجحان مضبوط رہے گا جس سے تمام ممالک کے رہنماوں کو سماجی و معاشی شعبے ، بین الاقوامی تعلقات اور موسمیاتی مسلے سمیت دیگر  اہم مسائل کے حل کے لئے سنہری موقع میسر آئے گا ۔  رپورٹ سے متعلق سروے میں شریک انسٹھ  فیصد کے افراد کےخیال میں رواں سال عالمگیر خطرات میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ صرف سات فیصد  افراد  نے اس کے بر عکس اپنی رائے دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتر جغرافیائی سیاسی حالات خطرات میں اضافے سے متعلق پیش گوئی کا ایک سبب ہے۔عام افراد کے نزدیک موسمیاتی مسئلہ بھی تشویشناک ہے ۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ کے باعث  پید اہونے والے خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم سروے میں شریک افراد کی جانب سے معاشی خطرات میں کمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories