بریکزٹ بات چیت میں پیش رفت

2018-03-20 12:37:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بریکزٹ بات چیت میں پیش رفت

بریکزٹ بات چیت میں پیش رفت


 انیس تاریخ کو  برطانیہ کی  یورپی یونین سے  بریکزٹ بات چیت میں  پیش رفت ہوئی۔  فریقین  نے  بریکزٹ عبوری عرصے کے متعلقہ امور پر معاہدہ طے کیا ۔  اس  بات چیت کو  تاریخی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
نئے دور کی بات چیت سولہ سے انیس مارچ تک برسلز میں منعقد ہوئی۔بات چیت کے بعد طے ہونے والے معاہدے کے مطابق بریکزٹ کا عبوری عرصہ انتیس مارچ دو ہزار انیس سے  اکتیس دسمبر دو ہزار بیس تک ہو گا۔ مذکورہ عبوری مدت کے دوران برطانیہ،  یورپی یونین کی  کسٹمز یونین اور  سنگل مارکیٹ میں رہیگا؛ برطانیہ یورپی یونین کے قوانین پر عمل پیرا رہیگا  تاہم برطانیہ   یورپی یونین کی  اندرونی فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت نہیں کرسکے گا.یورپی یونین کے دیگر ستائیس رکن ممالک  کے شہریوں کو  عبوری مدت سے قبل اور  اس کے دوران برطانیہ میں یکساں  حقوق  اور  اختیارات حاصل ہونگے۔
بات چیت میں شریک فریقین  کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کی  سرحد کے مسئلے پر  مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔  اس حوالےسے عدم فیصلے کی صورت میں  برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی  کے بعد  شمالی آئر لینڈ یورپی یونین کی  کسٹمز یونین اور  سنگل مارکیٹ میں شامل  رہیگا۔


شیئر

Related stories