ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے یورپی تجاویز کا منتظر

2018-05-27 15:17:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایران مذکورہ معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھنے کے حوالے سے یورپی تجاویز کا منتظر ہے۔ ظریف نے ایران کے جوہری مسئلے کے حوالے سے دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے ایران اور یورپی وفود کے درمیان حالیہ مذاکرات سے متعلق کہا کہ ابھی کچھ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ مذاکرات کے نتائج اچھے یا برے رہے ہیں۔انہوں نے جوہری معاہدے کے تحت تہران کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے ایران کی یورپی یونین سے وابستہ توقعات اور یورپی یونین کی ضمانتوں کا حوالہ بھی دیا ۔ظریف نے مزید کہا کہ یورپ نے واضح کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی اہم جزویات پر عمل پیرا رہا جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ کیسے اُن پر عمل درآمد ہو گا لہذا اس حوالے سے ایران یورپی تجاویز کا منتظر ہے۔  

شیئر

Related stories