اکہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اختتام پزیر

2018-05-27 19:43:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکہترویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی ہفتے کے روز جنیوا میں  اختتام پزیر ہوئی جسمیں عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے نئی ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈانوم نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ پانچ برسوں کے حوالے سے " ٹرپل بلین " اہداف وضع کیے گئے ہیں۔ایڈانوم کے مطابق دو ہزار تئیس تک یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مستفید ہونے والے افراد کے دائرہ کار کو مزید ایک ارب لوگوں تک توسیع دینی ہے ، صحت عامہ کی ہنگامی خدمات کی فراہمی سے مزید ایک ارب لوگوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ کوشش کی جائے گی کہ  مزید ایک ارب لوگ صحت اور خوشحالی سے لطف اٹھا سکیں۔ 

شیئر

Related stories