​اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کے یہودیوں سے متعلق ریاستی قانون پر اظہار تشویش

2018-07-21 16:27:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے فرحان حق نے بیس تاریخ کو اسرائل کی طرف سے یہودیوں سے متعلق ریاستی قانون کی منظوری پر  تشویش کا اظہار کرتےہوئے عالمی ریاستوں پر پر زور دیا کہ وہ ان چالوں سے بچیں جو دو ممالک کے منصوبے کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ فرحان حق نے بیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مختلف ممالک کو اپنا آئین مرتب کرنے کا  پوراحق ہے اور اقوام متحدہ کا ادارہ اس بات کا احترام بھی کرتا ہے تاہم اقوام متحدہ  کا ادارہ اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ ہر ملک کو انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری کرنی پڑے گی خاص طور پر اقلیتی قومیت کے حقوق کا تحفظ  کیا جانا چاہئے۔ 
فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردار کے مطابق،  مذاکرات کے ذریعے دو ریاست کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا اسرائیل اور فلسطین میں طویل امن و استحکام کے قیام کا واحد راستہ ہے۔  


شیئر

Related stories