افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں سڑک کنارے بم دھماکے میں دو افسران ہلاک

2018-11-18 17:11:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اتوار کے روز  پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے دن افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر کے ضلع باراکی بارک کے قائم مقام  چیف سمیت کار میں سوار دو سرکاری افسران  شدت پسندوں کی جانب سے  سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ پور احمد زئِی نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر  ضلع باراکی بارک  کے قائم مقام چیف اور ضلع کے انٹیلی جنس چیف عزیز رحمان صوبائی دارلحکومت پل اے عالم کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی شدت  پسندوں کی جانب سے زیر زمین نصب بم کے اُو پر  سے  گزری جس سے  دو نوں افسران موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے  جان لیوا روڈ بم دھماکے کا ذمہ دار امن دشمن طالبان کے گروہ کو ٹہرایا ہے ۔ضلع باراکی بارک سمیت صوبہ لوگر کے  علاقوں میں شدت پسند طالبان  سرگرم ہیں جو بڑے پیمانے پر  سڑک کنارے بم دھماکے اور خود کش حملے کر رہے ہیں،انہوں نے دو افسران کو ٹارگٹ کر کے مارنے کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ۔       

شیئر

Related stories