بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے لاک ڈاؤن کا احترام کرنے کی اپیل

2020-03-30 10:22:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتیس مارچ کو ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے لاک ڈاؤن کا ا حترام کرنے کی اپیل کی۔

اسی دن بھارتی وزیر اعظم نے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں شرکت کرتے وقت کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے عوام کےسوالات کے جوابات دیے۔نریندر مودی نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کی وجہ سے تقریباً پوری دنیا نے لاک ڈاؤن کر دی ہے اور بھارت کو بھی ایسا اقدام اختیار پڑا ہے۔انہوں نے پوری دنیا کے عوام سے متحد ہو کر وبا کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ چوبیس مارچ کو نریندر مودی نے بھارت میں اگلے روز سےاکیس روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور عوام سے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہاتھا کہ لاک ڈاون نہ کرنے کی صورت میں بھارت اکیس سال پیچھے جاسکتاہے۔

بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کو شام آٹھ بجے تک بھارت میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد1024تک پہنچ گئی ہے ۔



شیئر

Related stories