دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

2020-03-30 11:01:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق ۲۹ مارچ کی شام چھ بجے تک دنیا میںکووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۶۳۸۱۴۶ ہوچکی ہے ،جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ۳۰۱۰۵افراد ہوگئ ہے ۔ اس وقت دنیا کے ۲۰۲ ممالک اور علاقوں میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسزموجود ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریسس نے ستائیس تاریخ کو کہا کہ کورونا وائرس کے لیے ویکسینتیار کرنے میں کم از کم بارہ تا اٹھارہ مہینےلگیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھکووڈ۔۱۹ کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل ٹرائلزکا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


چین کےقومی صحت عامہ کمیشن کے مطابق ،۲۹مارچکو چین میں کووڈ۔19 کے نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۳۱رہی۔ ان میں ۳۰مریض بیرونی ممالک سے چین آئے ہیں ۔اسی دن۴ اموات ہوئیں اور ۱۷مشتبہ "امپورٹڈ کیسز " سامنے آئے ۔

۲۹مارچ تک ، چین میں کل تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد ۸۱۴۷۰رہی،جن میں سے ۷۵۷۷۰متاثرہ مریضوں کو صحب یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔اموات کی مجموعی تعداد ۳۳۰۴ جبکہ مشتبہ مریضوں کی موجودہ تعداد۱۶۸ہے۔


شیئر

Related stories