​ٹرمپ نے سائنس کو جھٹلا کر اپنا انتخاب داو پر لگادیاہے ،سی این این کی رپورٹ

2020-10-31 16:57:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق وبا پھوٹنے کے بعد ابتدائی دنوں میں سائسندانوں اور ماہرین کی آرا کو نظر انداز کرنے اور اپنے سیاسی مفاد کو ترجیح دینے سے ٹرمپ کا صدارت کیلئے دوبارہ انتخاب خطرے میں پڑ گیا ہے۔

سائسندان اور ماہرین کے انتباہ ، ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر کووڈ -۱۹ کے کیسز میں اضافے اور سٹاک مارکیٹس میں زبردست مندیوں نے وائٹ ہاوس کے جھوٹے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کو بے نقاب کردیا ہے اور صدر ٹرمپ کی ناکامی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔ اس کا اظہار ابتدائی رائے شماری میں ہورہاہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن جو اس وقت مختلف پولز میں ٹرمپ پر سبقت لیے ہوئے ہیں ، کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیےہیں ۔ بائیڈن قوم کو آنے والے مشکل دنوں میں سہارا دینے کا وعدہ کررہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات کے آخری دنوں میں وبائی صورتحال کی ابتری ٹرمپ کے گلے پڑ گئی ہے کہ کس طرح کئی دہائیوں میں آنے والی سب سے ابتر اندرونی آفت میں انہوں نے قوم کو گمراہ کیا ہے۔


شیئر

Related stories