چین میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالبہ کا ووہان کے شہریوں سے اظہار یکجہتی

2020-03-04 23:10:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نور الہدی ایک پاکستانی طالبہ ہیں جنہوں نے ووہان میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے پی ایچ ڈی کیا ہے ۔ وہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی سفیرِ سیاحت بھی ہیں ۔ تئیس جنوری کو ان کے تمام دوستوں نے انہیں ایک شاندار الوداعی عشائیہ دیا وہ اپنی ڈگری مکمل کر کے پانچ دن بعد پاکستان جانے کے لیے تیار تھیں لیکن چوبیس کی صبح گریجویٹ سٹوڈنٹس آفس کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے وہ پریشان ہو گئیں ، وہ غیر معینہ مدت تک یہیں ہیں ، یہاں اس صوبے اس شہر سے باہر نہیں جا سکتیں ، مگر ان کا ویزہ ختم ہو رہا تھا اور قرنطینہ کی وجہ سے وہ کسی مشکل میں نہ پھنس جائیں ، اس صورتِ حال میں کون ان کی مدد کو آیا ، کس طرح سے ان کی مدد کی گئی اور پھر واپس کیسے جاوں گی ؟ یہاں کیسے رہوں گی ؟ خوراک کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟ ان پریشانیوں میں الجھی نور قرنطین کیے گئے صوبہ حوبے میں بہت سے اور پاکستانی طلبہ کی طرح محصور ہوگئیں ، آہستہ آہستہ ان کا خوف اور پریشانی دور ہوئی اور انہیں اندازہ ہوا کہ قرنطین سے لاعلمی کے باعث ہم لوگ گھبرا گئے تھے ، وگرنہ حقیقت میں تو یہ بہت بڑا حفاظتی قدم تھا ، اس تمام عرصے میں ان کے شب و روز کیسے ہیں ااس بارے میں جاننے کے لیے لنک پر کلک کیجیے



شیئر

Related stories