بیجنگ میں عید

2018-08-22 18:35:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عید الضحی اسلامی کیلنڈر کا دوسرا بڑا تہوار ہے جو دنیا بھر کے مسلمان نہایت جوش خروش اور عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابرہیمی کی یاد میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے جاتے ہیں۔چین میں مسلمان مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنا یہ اہم دینی فریضہ ادا کرتے ہیں۔  آج عید کے موقع پر چینی دارلحکومت بیجنگ میں نماز عید کے کئی چھوٹے بڑے اجتماع منعقد ہوئے جن میں سب سےبڑا اجتماع نیو جے کے علاقے میں قا ئم تاریخی جامع مسجد میں منعقد ہوا۔یہاں بیجنگ میں مقیم چینی مسلمانوں سمیت دنیا بھر سے آئے مختلف قومیتوں کے مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔نیو جے  کے علاقے میں حلال فوڈ کی دکانیں کثیر تعد اد میں موجود ہیں۔  جہاں لوگوں نے اپنے من پسند پکوان کھائے۔نماز عید کا دوسرا بڑ ا اجتماع پاکستان ایمبیسی بیجنگ کی مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ رپورٹ ہمارے سا تھیوں زبیربشیر اور شاکراللہ نے آپ کی خدمت میں پیش کی

 


شیئر

Related stories