چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے فروغ کی بھرپور کوشش کرے گا

2017-10-25 14:39:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے  آغاز کے  بعد کل ایک سو پینسٹھ ممالک کی  چار سو باون سیاسی پارٹیوں  نےمبارک باد کے  آٹھ سو پچپن پیغامات  بھیجے ۔ان میں سے آٹھ سو چودہ پیغامات صدور، حکومتی سربراہان ،سیاسی جماعتوں  اور اہم تنظیموں کے رہنماؤں نے بھیجے ۔انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ان سب کا پرخلوص  شکریہ ادا کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام نے مشکلات پر قابو  پایا ہے اور  امن و ترقی کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ چینی عوام  خود اعتمادی اور  احترام  کے ساتھ ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مثبت انداز میں تحفظ کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام دیگر  ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان  کے ہم نصیب سماج کے فروغ کی  بھرپور کوشش کریں گے اور انسانیت کے امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سرانجام دیں گے۔


شیئر

Related stories