بیرونی ممالک کے متعدد قائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شی جن پھنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بننے پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں

2017-10-26 11:26:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیرونی ممالک کے قائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی بڑی تعداد نے شی جن پھنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بننے پر  تہنیتی پیغامات یا خطوط  بھیجے ہیں۔

قازقستان کی نور اوتن پارٹی کے چیرمین ، صدر نذز بایوف  نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شی جن پھنگ کی  قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے ملک کی سماجی و  معاشی ترقی کو یقینی بنانے اور عوامی مفادات کو فروغ دینے کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے چین کی مزید خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ 

روس کی سیاسی جماعت یو نائیٹد رشیا کے چیرمین ، وزیر اعظ٘م دیمیتری میدویف نے اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے شدہ قرارداد پر عمل درآمد ہو گا اور جس سے عوامی جمہوریہ چین مزید ترقی یافتہ اور خوشحال ہو گا ۔

علاوہ ازیں کمبوڈیا ، فلپائن ، اٹلی ، فلسطین ، ازبکستان ، بولیویا، ایتھوپیا،  جاپان، رومانیہ، چیک ریپبلک، نائجیریا سمیت متعدد ممالک کے رہنماوں نے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔


شیئر

Related stories