مئی کی پندرہ سے بائیس تاریخ تک ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے انیس مئی کو کہا کہ چین میں ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا انعقاد مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے ۔
یونیسکو کی معاون سیکرٹری جنرل برائے سوشل سائنس نادا الناشف نے حال ہی میں بیجنگ میں اپنے بیان میں کہا کہ چین کے زیر اہتمام ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفنرس کا انعقاد عالمی تہذیبی تبادلوں میں اضافے اور معاشی و سماجی ترقی ، تخلیق اور خوشحالی کے فروغ کےلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور فلم پروڈیوسر فضا علی مرزا نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز